لائن ٹریکنگ روبوٹ کمپیٹیشن کا انعقاد

اسلام آباد: 01 فروری: ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں لائن ٹریکنگ روبوٹ کمپیٹیشن (ایل ٹی آر سی) برائے 2010 کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی میں یہ دوسرا سالانہ ایل ٹی آر سی مقابلہ تھا۔ اس مقابلہ روبوٹ ٹریکنگ کے روح رواں فیکلٹی آف ایئر یونیورسٹی کے مسٹر روکان اور مسٹر نعمان تھے۔ ایل ٹی آر سی کا بنیادی مقصد میکاٹرانک سسٹم کی بناوٹ یا تعمیر اور اس کا استعمال ہے، اس کے ذریعے تعلیتی عمل کی جان پہچان کرائی جاتی ہے، جسے اپلائیڈ میکا ٹرانکس کا نام دیا گیا ہے۔ کمپیٹیشن میں ایئر یونیورسٹی کے پانچویں سمسٹر کے طلبا نے ایک ایسی انٹیلی جنٹ مشین بنانے کا ٹاسک دیا گیا جو مائیکرو روبوٹ کنٹرولر کی کنٹرولنگ باڈی کی دی گئی ہدایات کے مطابق سر انجام دے۔
لائن ٹریکنگ روباٹ کمپیٹیشن کا انتظام ایئر یونیورسٹی کے میکاٹرانک ڈیپارٹمنٹ نے کیا، مقابلہ میں پانچویں سمسٹر کے طلبا کے اٹھارہ روبوٹس سمیت تیسرے سمسٹر کے طلبا کے بنائے گئے روبوٹس نے حصہ لیا۔ اس کمپیٹیشن کا موضوع ہر سال مختلف ہوتا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلبا کو دنیا کے مختلف تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی تکنیکی اور فنی مہارت کے معیار کے مطابق تعلیم دینا ہے ۔ طلبا نے اپنے انسٹرکٹر میکاٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے مسٹر عثمان کی زیر نگرانی اپنے روبوٹس پر کام کیا تھا۔ ایل ٹی آر سی مقابلہ میں انیس روبوٹس میں سے ہنی بیجر نامی روبوٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جس نے اپنا ٹریک صرف ستائیس سیکنڈ میں مکمل کیا جب کہ آپٹی مس پرائم روبوٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹریکنگ چیمپیئن کو ایل ٹی آر سی 2010 کے بہترین انجینئرنگ ڈیزائن کا ایوارڈ دیا گیا۔

شکریہ ایکسپریس

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.