زرعی کالج کوئٹہ پرنسپل نے قیمتی وقت بچا لیا

کوئٹہ: 01 فروری: بلوچستان زرعی کالج کوئٹہ کے طلبا نے بیان میں پرنسپل بلوچستان زرعی کالج اور انتظامیہ کو امتحانات خوش اسلوبی سے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرنسپل نے امتحانات کا انعقاد کر کے طلبا و طالبات کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ذاتی مفاد کی خاطر طلبا و طالبات کے مستقبل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں جسے پرنسپل اور انتظامیہ نے ناکام بنا دیا۔ کالج کے تمام طلبا و طالبات پرنسپل کے علم دوست رویے سے خوش ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.