پشاور: پی ایچ ایس اے خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سینرئر مینجمنٹ کورس دس فروری کو مکمل ہو گا۔ پی ایچ ایس اے میں جاری چار ماہ کے تربیتی کورس میں گریڈ انیس کے 24افسران حصہ لے رہے ہیں جنہیں محکمہ صحت کے مختلف انتطامی امور سے متعلق ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پی ایچ ایس اے میں جاری تربیتی کورس دس فروری کو مکمل ہونے کے بعد ان سینئر افسران کے گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے لئے سمری تیار کر لی جائے گی ۔ صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد انہیں اگلے گریڈوں میں ترقی دے کر انتظامیہ عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔
شکریہ مشرق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Post new comment