اسلام آباد: 10 فروری: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے نرسنگ سکول سے نام خارج کرنے کے خلاف دائر طالبہ کی درخواست پر پرنسپل سکول آف نرسنگ پمز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار سحرش محمود کے وکیل نے بتایا کہ جون 2010 میں بعض گھریلو مجبوریوں کے باعث چند روز غیر حاضر رہنے پر اس کا نام خارج کر دیا گیا۔ درخواست گزار کا نام دوبارہ درج کرنے اور اسے پارٹ ٹو کے امتحان میں بٹھانے کا حکم دیا جائے۔
شکریہ ایکسپریس