کوئٹہ: 10 فروری: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کے صدر بسم اللہ ناصر جنرل سیکرٹری، صمد جلالزئی آئی ٹی یونیورسٹی سٹی کیمپس کے صدر کریم خان، جنرل سیکرٹری ملک عالم زیب کا سی آئی ٹی یونیورسٹی تکو کیمپس کے صدر الطاف یوسفزئی جنرل سیکرٹری عارف خان سواتی سینئر کارکن ایمل خان اور گل حسن کاکڑ نے کہا ہے کہ فخر افغان باچا خان نے پشتون قوم کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے آزاد مدرسے قائم کئے کیونکہ فخر افغان باچا خان کے مطابق تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور تعلیم کے حصول پر زور دیا۔ نوجوان نسل کو ملی تشخص تاریخ اور شناخت کے ساتھ ساتھ علم کے حصول پر توجہ دینا ہو گی کیوں کہ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے منشور کا سب سے اہم نکتہ علم اور علم کو پھیلانا ہے۔
شکریہ جنگ