کوئٹہ: 10 فروری: سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی سابقہ وائس چانسلر داکٹر شاہدہ جعفری نے گزشتہ روز آئی ٹی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ویڈیو کانفرنس روم، لائبریری ، لیبارٹریز، کلاس رومز اور سیمینار حال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے وائس چانسلر احمد فاروق بازئی کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ بی یو آئی ٹی ای ایم ایس نے آٹھ سال کی قلیل مدت میں جو مقام حاصل کیا ہے اس سے امید کی جا سکتی ہے کہ آئندہ چند سالوں میں یونیورسٹی عالمی سطح پر الگ پہچان بنائے گی۔ شاہدہ جعفری نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول سے متاثر ہوئی ہیں ۔ بلوچستان کے طلباء و طالبات کسی سے کم نہیں ۔ا نہیں جب بھی موقع ملا انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے کہ اکہ یونیورسٹی نہ صرف طلباء بلکہ طالبات کو بھی اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے مختلف شعبوں میں خواتین کی اعلی تعلیم یافتہ افرادی قوت میسر آ رہی ہے جس کے مستقبل میں صوبے اور ملک کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی انجینئر احمد فاروق بازئی نے شاہدہ جعفری کو شیلڈ بھی پیش کیا۔
شکریہ جنگ