اساتذہ کی خالی آسامیاں پر کی جائیں

نوشہرہ: 11 فروری: تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خوا کے معاون نگران شعبہ بہبود عتیق الرحمان مغل اور شعبہ تعلیم و تحقیق کے صوبائی نگران محمد ناصر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک صوبے کے تقریبا تمام ہائی اور سیکنڈری سکولز میں اساتذہ کی دو دو آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ان خالی آسامیوں کے لئے بجٹ اور تنخواہیں موجود ہیں لیکن حکومت کی غفلت کی وجہ سے تقرری نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ سکولون میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی حالت متاثر ہو رہی ہے لہٰذا حکومت وقت ضائع کئے بغیر ان خالی آسامیوں پر اساتذہ کی تعیناتی ممکن بنائے تاکہ بغیر کسی تعطل کے طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

شکریہ مشرق