ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں طلباء مشکلات کا شکار

آزاد کشمیر: 11 فروری: زلزلہ کو گزرے پانچ سال کا عرصہ ہو گیا۔ ضلع ہٹیاں بالا کے سینکڑوں پرائمری ادارے تعمیر نہیں ہو سکے۔ شدید موسمی حالات میں طلبہ و طالبات شدید مشکلات کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہٹیاں بالا میں زلزلہ میں تباہ ہونے والے تعلیمی اداروں کو ابھی تک تعمیر نہیں کیا جا سکا۔ ضلع ہٹیاں بالا کے 281 ہرائمری سکول میں سے سو کے لگ بھگ تعمیر ہو چکے ہیں جب کہ بقیہ اداروں میں طلبہ و طالبات انتہائی کسمپرسی کی
حالت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ درجنوں تعلیمی اداروں میں خیموں کی سہولت تک میسر نہیں ۔ بارش کی صورت میں بچوں کو چھٹی دے دی جاتی ہے ۔ طلبہ و طالبات کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ارباب اختیار کو بار ہا نوٹس لانے کے باوجود کوئی شنوائی حاصل نہیں ہوئی۔

شکریہ جنگ