آزاد کشمیر میں طلبہ کا احتجاج

آزاد کشمیر: 11 فروری: گورنمنٹ بوائز کالج کے طلبہ کی ہڑتال ، شاہراہ بلاک کر کے ٹریفک جام کر دی۔ طلبہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے زائد کرایہ وسول کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج کے طلبہ نے ٹرانسپورٹروں کی طرف سے زائد کرایہ وصول کرنے اور گاڑیوں پر نہ بٹھانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی جلوس کے شرکاء نے شہر کی دونوں سڑکیں بلاک کر دیں جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام کر دی۔ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ سیاکھ ، چتھروہ اور اس کے گرد و نواح سے دور دراز سے درجنوں طلبہ کالج آتے ہیں جن ایریا میں بس چلتی ہے وہاں سے طلبہ کو آنے میں دشواری پیش نہیں ہوتی اور نہ ہی ان سے زائد کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ لیکن جہاں بسیں نہیں چلتین وہاں ویگن ڈرائیور طلبہ سے شیڈول سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں اور چھت پر بٹھاتے ہیں۔ کئی بار انتظامیہ کو تحریری شکایات کیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی جس وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ سے مذاکرات کرتے ہئوے ایک دن کا وقت مانگ لیا اور یہ یہ یقین دلایا کہ جہاں بسیں نہیں چلتی وہاں بسوں کے روٹ دیئے جائیں گے اور طلبہ کی سہولیات کی خاطر بسیں چلائی جائیں گی۔ طلبہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک دن کا وقت دیتے ہوئے احتجاج ایک روز کے لئے موثر کر دیا۔

شکریہ جنگ