پشاور: 12 فروری: آل ایمپلائز ایسوسی ایشن خیبر گرلز کالج حیات آباد پشاور کی کابینہ کی حلف برداری ہوئی۔ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر خان نے کی جب کہ مہمان خصوصی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں نو منتخب اختر جاوید نے سٹاف کو درپیش مسائل کے حوالے سے کہا کہ کالج میں ڈیپارٹمنٹ کلرک کے لئے آفس اور اسٹاف کے لئے نماز ادا کرنے کے لئے کوئی مناسب جگہ نہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر خان نے تقریب سے خطاب کے دوران سٹاف کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
شکریہ مشرق