کوئٹہ: 12 فروری: بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کی ماہانہ اسکالر شپ 750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے مقرر کی جائے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں 750 روپے نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ بات بی ایم سی کے طلباء کے ایک اجلاس جو ڈاکٹر حفیظ اللہ یعقوب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں طلباء کو درپیش مسائل پر غور ہوا اور انہیں حل کرنے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ طلباء کی اسکالر شپ 750 روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے ماہوار کی جائے کیوں کہ جس تیزی کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس کے سامنے 750 روپے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ یعقوب نے کہا کہ طلباء کی اسکالر شپ میں پچھلے 40 سالے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
شکریہ جنگ