پشاور: خیبر پختون خوا کے وزیر برائے تعلیم قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی اور تدریسی اشتراک سے طلبہ جدید علوم اور فنون میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی برسوں پر محیط ہے۔ جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر ماڈل سکول ورسک روڈ پشاور میں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اور ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاک چین دوستی کی ساٹھ سالہ سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیر لائیو سٹاک اور امداد باہمی حاجی ہدایت اللہ خان، چین کی وانگ کیاننگ مسرت صاحہ، سید علی نواز گیلانی، خواجہ وسیم، امجد عزیز ملک اور ادارے کے پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔
شکریہ مشرق