باچا خان میڈیکل کالج میں نئی آسامیاں

پشاور: 09 فروری: خیبر پختون خواہ حکومت نے باچا خان میڈیکل کالج مردان میں تدریسی عملے کی تعیناتی کے لئے نئی اسامیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جب کہ مزید 127 پوسٹوں کو اگلے مالی سال میں پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے تدریسی عملے کے لئے 199 پوسٹوں کے لئے درخواست پر عملدر آمد کی ہدایت کی گئی تھی جن میں 85 گزٹیڈ اور 114 نان گزیٹڈ شامل تھیں جن کی روشنی میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے 35 گزیٹڈ اور 37 نان گزیٹڈ آسامیاں رواں سال پر کرنے کی باقاعدہ منظوری دی ہے ۔ جب کہ باقی 50 گزیٹڈ اور 77 نان گزیٹڈ عملہ پر مشتمل 127 آسامیاں آئندہ مالی سال کے دوران پر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

شکریہ مشرق