پشاور: 09 فروری: محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے انتظامی عہدوں پر گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے خواہش مند افسران کو چودہ فروری سے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں تین ماہ کے تربیتی کورس میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں محخمہ صحت نے کورس کے لئے پچیس ڈاکٹروں پر مشتمل فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں ڈاکٹر عتیق الرحمٰن، نورالمعبود، محمد عقیل فاروقی، ظفر حسین، اشفاق احمد، شیر محمد، افتخار اقبال، عبدالجمیل، طاہر بشیر الدین خلجی، فرحت یاسمین، بلقیاض خان، محمد رفیق خان، فضل مالک، ظہور احمد، ارشد عامر، محمد داود، ابن علی، محمد شیریں، خالد اقبال، مشرف، ارشد احمد ، غلام نبی، شمس الحق، عاشور خان اور ڈاکٹر محمد دراز خان شامل ہیں۔ ان تمام افسران کو چودہ فروری کو پی ایچ ایس اے کورس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شکریہ مشرق