آزاد کشمیر: 08 فروری: ضلعی ایلیمینٹری بورڈ میرپور کے کنٹرولر امتحانات کی تنخواہ کی بندش کے خلاف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنماوں حاجی چودھری تاسب حسین حاجی محمد ممتاز چودھری مہربان علماء قائد اساتذہ آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کنٹرولر امتحانات ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کی آسامی کو نارمل بجٹ میں نہ لانے کی وجہ سے تنخواہ کی ادائیگی مین بورڈ کے قیام سے لے کر اب تک شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شروع میں تنخواہ کی عبوری طور پر ادائیگی ہوتی رہی۔ اس کے بعد نومبر 2010 سے کنٹرولر امتحانات ایلیمنٹری بورڈ میرپور کی تنخواہ بند ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر سے بھرپور مطالبہ کرتےہیں کہ آزاد کشمیر کے تمام ایلیمنٹری تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز امتحانات کی تنخواہ کی ادائیگی کو باقاعدگی کے ساتھ یقینی بنایا جائے ۔ آزاد کشمیر کے اساتزہ اس زیادتی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔
شکریہ جنگ