پشاور: 08 فروری: یونیورسٹی آف پشاور کے سالانہ کانوکیشن میں صرف گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین کو خصوصی دعوت نامے دیئے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز کانوکیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ کانوکیشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ماسٹر ایم فل اور پی ایچ ڈی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء کے والدین کو خصوصی دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ جب کہ ہال میں گنجائش نہ ہونے کے باعث ماسٹر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریان لینے والے طلبا و طالبات کے والدین سمیت رشتہ داروں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کانوکیشن 10 فروری کو منعقد ہو گا جس میں 2008 کے ماسٹر ایم فل اور پی ایچ ڈیز طلباء میں 768 ڈگریاں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 36 طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کئے جائیں گے۔
شکریہ مشرق