پشاور: 08 فروری: پریسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں سیمینار منعقد ہوا سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر انور حسن وائس چانسلر پریسٹن یونیورسٹی کوہاٹ پشاور اسلام آباد کمیپسز نے کی۔ وائس چانسلر نے تلاوت قرآن پاک کے بعد ان تمام طلباء و طالبات جن کو یونیورسٹی کی جانب سے سکالر شپ دی گئی۔ ان پر روشنی ڈالتے ہوئے مبارک باد دی۔ انہیں سکالر شپ کے دوران تعلیم اور ملازمت کے اصول کے لئے تفصیلی تذکرہ کیا۔ وائس چانسلر کی تقریر کے بعد ڈاکٹر آل احمد ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اپنے خطاب میں پریسٹن یونیورسٹی کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور یونیورسٹی کے درس و تدریس کے طریقے کار سے روشناس کیا۔ نصابی و غیر نصابی امور پر بحث کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر آل احمد نے مزید کہا کہ پریسٹن یونیورسٹی خیبر پختونخواہ صوبہ میں عملی فرائض انجام دے رہی ہے بلکہ پاکستان کے ہر صوبے بلکہ غیر ممالک میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
شکریہ مشرق