پی ایس ایف کی اپیل

کوئٹہ: 08 فروری: پشتون خواہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے صوبائی پریس ریلیز میں جنوبی پشتون خواہ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئی تعلیمی سال کے آغاز پرا پنے پانچ سال سے اوپر کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلر کروا کر معاشرے سے ناخواندگی، جہالت، بے علمی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں صدی علم ،سائنس ، ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور وہی اقوام ترقی و خوشحالی پا سکتی ہیں جو علمی دولت سے مالامال ہوں لیکن بدقسمتی سے اکیسویں صدی میں جنوبی پشتون خواہ کو دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت جدید تعلیم اور تعلیمی اداروں سے محروم رکھا گیا ہے۔ تعلیمی ادارون کی تعداد کم ہے اور موجودہ تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ لہٰذا حکومت ان تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائے۔ بیان میں پشتون خواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تمام ابتدائی، علاقائی، ضلعی تنظیموں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ آرگنائزیشن کی جانب سے اعلان کردہ تعلیمی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شکریہ جنگ