بی ایس او کا احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ: 07 فروری: بی ایس او کوئٹہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ شعبہ فارمیسی کے تنازع جانبدارانہ اور غیر جانبدارانہ اور غیر منصفانہ انتری ٹیسٹ و انٹرویوز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج اور بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے وائس چانسلر کے کمیٹی کو اختیار دیا لیکن کمیٹی نے مسئلے کو حل کرنے کے لئے جوں کا توں مسلط کیا مسئلہ پر وقت کو ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کی بنیاد پر 65 فیصد بلوچ طلبا کا حق ہے ، جب کہ 70 فیصد طلباء و طالبات کے داخلوں میں صرف 30 فیصد نشستوں بلوچ اضلاع میں سے ہیں۔ جن میں 7 ڈومیسائل کی بنیاد پر داخلے دیئے گئے جس کے بعد صرف 25 بلوچ طلبا و طالبات بمشکل داخلہ فہرست میںآتے ہیں ۔ بعض اضلاع کی بالکل نمائندگی نہیں ظلم کے خلاف بی ایس او آواز اٹھائے گی اور مذکورہ حکام کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے جنہوں نے شعبہ فارمیسی کے انٹرویو میں بیٹھ کر بلوچ طلباء و طالبات کے حقوق کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

شکریہ جنگ