کوئٹہ: 05 فروری: حکومت بلوچستان نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے 5 ہزار اساتزہ کی 12 روزہ تربیت شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تربیت کا آغاز 7 فروری سے ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم ادارہ نصابیات محمو د احمد عتیق نے ماسٹر ٹرینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کا مقصد ان کی صلاحیتون سے اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اساتذہ تربیت یافتہ ہوں گے تو ملک کے معماروں کی بھی صحیح تربیت ہو گی اس سے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نصاب تعلیمی نفسیات جائزہ اسکول ریکارڈ اساتذہ والدین اور طلبا کے ساتھ تعلقات اور اسکول کو بہتر طور پر چلانے کے انتظامات سے واقفیت حاصل کر سکین گے۔ انہون نے کہا کہ تربیتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نئے بھرتے ہونے والے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ تربیتی پروگرام میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
شکریہ جنگ