شیر گڑھ: 07 فروری: کبڈی کے دوران تھانہ خرکئی پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی عبدالاکبر کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے گورنمنٹ کالج لونڈ خوڑ کے طالب علم فیصل خان کو آبائی قبرستان لوندخوڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں گرد ونواح کے سکولوں کالجوں کے طلباء سمیت علاقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور واقعہ میں ملوث اے ایس آئی عبدالاکبر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا بصورت دیگر علاقے کے عوام سراپا احتجاج بن جائیں گے۔ دریں اثنا پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ملوث تھانیدار کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔
شکریہ مشرق