نرسری کلاس کے بچوں پر ائر فریشنر چھڑکنے والی ٹیچر دو سال کیلئے خارج

لندن: ایک نرسری سکول ٹیچرپر جو بچوں کے پاس سے اٹھنے والی سالن کی خوشبو روکنے کے لئے ان پر ائر فریشنر چھڑکتی تھی دو سال کے لئے کلاس میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔50 سالہ الزبتھ ڈیویز کا نام کم از کم دو سال کے لئے ٹیچنگ رجسٹر سے خارج کردیا گیا ہے۔
اس پر الزام تھا کہ وہ تین سال یا اس سے بھی کم عمر کے بچوں کو ذلیل کرتی تھی اور ان کو بدسلوکی کا نشانہ بناتی تھی۔ اس کے خلاف جنرل ٹیچنگ کونسل فار ویلز کے ایک پینل نے کارڈف میں اپنے اجلاس میں فیصلہ دیا۔ پینل کے چیرمین پیٹر ولیمز نے کہا کہ مسز ولیمز نے بچوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا اس کی ایک ٹیچر سے توقع نہیں کی جاتی۔ وہ بچوں کے ہاتھ جراثیم کش دواوٴں سے دھلواتی تھی اور جو بچے پیشاب وغیرہ کردیتے تھے
ان کے کپڑے تبدیل کروانے کے بجائے انہیں گیلے کپڑوں میں اخبار پر کھڑا رکھتی جب تک کہ ان کے والدیں انہیں لینے نہیں آجاتے تھے۔ مسز ڈیویز 21 سال سے نرسری سکول ٹیچر تھی اور اپنے عملے کو بھی ایسا ہی کرنے پر مجبور کرتی تھی۔ اس سکول میں بچوں کی اکثریت بنگلہ دیش سے تعلق رکھتی تھی اور وہ روزانہ بچوں کو برا بھلا کہتی تھی ان کے پاس سے پیاز کی بو آرہی ہے۔ ایک اسسٹنٹ نے سماعت کے دوران پینل سے یہ بھی شکایت کی کہ مسز ڈیویز کا رویہ نسل پرستی پر مبنی تھا ۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.