جنگ جیو گروپ کے سیاسی مشیر نجم سیٹھی کلیئر کالج کے ایلمنس نامزد

کیمبرج :جنگ جیو گروپ کے پولیٹیکل ایڈوئزر نجم سیٹھی کو ان کے قدیم تعلیمی ادارے کلیئر کالج نے ممتاز سکالروں کے ایک اجتماع میں ایلمنس نامزد کیا ہے۔ ان کو ٹرافی کلیئر کالج کے ماسٹر ڈاکٹر بیجر نے ایوارڈ کی اور ایک اعتدال پسند پاکستان میں آزاد میڈیا کے فروغ کیلئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
کلیئر کالج نے انہیں ایرک لین فیلو آف دی کلیئر کالج بھی منتخب کیا۔ یہ ایک منفرد اعزاز ہے جو کسی پاکستانی کو حال ہی میں ملا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کے سابق ہائی کمشنر سر نکولس بیرنگٹن بھی موجود تھے جو خود بھی اس کالج کے اعزازی فیلو ہیں۔ اس موقع پر نجم سیٹھی نے بتایا کہ کس طرح کیمبرج یونیورسٹی میں 1967-70 کے دوران بطور انڈر گریجویٹ گزارے ہوئے وقت نے انکی زندگی بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان کی حکمراں اشرافیہ اور فوج کو انتہائی اہم اور سخت فیصلے کرنے ہیں جن پر آئندہ کے حالات کا انحصار ہے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.