انگلش کورس کیلئے فنڈ کٹوتی جابس کو نشانہ بنائے گی

لندن :انگلش کورس کیلئے فنڈ میں کٹوتی کی تجویز جاب مارکیٹ اور سٹیزن شپ پر اثر انداز ہوگی، غیر ملکیوں کیلئے انگلش کورس بہت سارے لوگوں کیلئے ”لائف لائن“ ہے، تاہم ایسوسی ایشن آف کالجز نے کہا ہے کہ حکومت اس کیلئے فنڈنگ میں کمی پر غور کررہی ہے
اور75 ارکان کالجوں کے سروے سے پتہ چلا ہے کہ نئے رولز کے تحت کورس کے لئے فیسیں دینی ہوگی اور بہت سارے اس کے متحمل نہیں ہوسکیں گے جو 4 سو تا 12سو پونڈ ہے اور اس طرح ”ان ایکٹو بینیفٹس“ حاصل کرنے والے 99 ہزار طلبہ کو فیس ادا کرنے پڑیگی، جس کے روزگار اور رضاکارانہ طور پر بگ سوسائٹی میں شامل ہونے کے عمل پر اثر پڑے گا، کورس کم آمدنی والوں اور ان کے شریک حیات، اسائلم سیکرز اور پناہ گزینوں کیلئے لائف لائن ثابت ہوئے، آمدنی میں اضافے یا بہتر جاب کیلئے انگریزی بہتر بنانے کیلئے اس وقت ایک لاکھ 87 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرایاہے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.