آزادکشمیر: 16 فروری: تتہ پانی کے ایک نجی کالج میں طلباء و طالبات کے درمیان عید میلاد النبی کے سلسلہ میں نعت خوانی کے مقابلے ہوئے ججز میں مولانا محمد ایوب سینئر سائنس مدرسی خالد ملک، ملک غلام رسول شامل تھے۔ مقابلوں میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پرنپسل ادارہ محترمہ عائشہ عظیم نے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دی۔ تقریب سے غلام عباس ، آفتاب ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مولانا ایوب نے دعا کرائی اور بچوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
شکریہ جنگ