کوئٹہ: 16 فروری: بلوچ طلباء ایکشن کمیتی کے ترجمان نے بیان میں بولان میڈیکل کالج کے طلباء کے اسکالر شپ بڑھانے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے بلوچ طلباء نے مثبت کردار ادا کیا۔ منفی عناصر نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے وقت پر امتحانات کرانے پر بی ایم سی اور بلوچستان یونیورسٹی انتظآمیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہاسٹل کی الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ایناٹومی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالودو کاسی کو ریٹائرمنت کے بعد مزید 5 سال کے لئے تعینات کیا جائے۔ سیشن 2011۔2010 کی کلاسیں مارچ میں شروع کی جائیں۔ خضدار ، تربت، ڈیرہ مراد جمالی اور لورالائی میں میڈیکل کالج بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔
شکریہ جنگ