پشاور: 16 فروری: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف سرکاری پرائمری سکولوں کا آڈٹ مکمل ہو گیا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں مڈل سکولوں، تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں اور چوتھے مرحلے میں ہائر سیکنڈری سکولوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے سالانہ آڈٹ کے احکامات جاری کئے تھے تاہم ابتدائی مرحلے میں پرائمری سکولوں کے آڈٹ کیا گئا جس کے لئے محکمہ تعلیمی اور آڈیٹر جنرل کی ٹیموں پر مشتمل حکام نے آڈٹ کیا ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کی بیانوے یونین کونسل میں واقع پرائمری سکولوں کا سالانہ آڈٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیانوے یونین کونسلوں کے پرائمری سکولوں کے آڈٹ کے دوران خردبرد کے انکشافات ہوئے ہیں۔
شکریہ جنگ