اسلامیہ کالجیٹ سکول کے لئے 50 لاکھ کی گرانٹ کا اعلان

پشاور: 16 فروری: صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین خان نے تقریب کے دوران سکول کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس گرانٹ سے سکول میں تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کالجیٹ سکول صوبے کا تاریخی ادارہ ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں ابتداء سے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

شکریہ مشرق