پشاور: 23 فروری: پشاور یونیورسٹی آف لاء میں پروگریسو انٹرنیشنل ایجنسیز کے زیر اہتمام تین روزہ کتب میلہ گزشتہ روز شروع ہو گیا۔ جس میں 12 ہزار سے زائد کتب رکھی گئی ہیں۔ کتب میلے کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر نے کیا۔ اس موقع پر لاء کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے جب کہ پروگریسو انٹرنیشنل کے پشاور برانچ کے سربراہ محمد جان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تین روزہ جاری رہنے والے بک فیئر میں سائنس ، کامرس، انجینئرنگ ، میڈیکل ، لاء ، اسلامی اور ٹیکنیکل کتابوں سمیت بچوں کی کہانیاں اور دیگر کتب رکھی گئی ہیں۔
شکریہ مشرق