پی ایس ایف کے زیر اہتمام جلسہ

آزاد کشمیر: 24 فروری: پی ایس ایف کی قیادت نے تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے جہلم ذیلی میں کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ کارکنوں میں شجاعت کاظمی، راشد نقوی، عبدالقیوم عباسی، حنیف عباسی، فرہاد مغل، ذیشان ڈار و دیگر نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ کارکنوں سے ملاقات کے دوران سردار ببرک خان و دیگر نے کہا ہے کہ پی ایس ایف کے زیر اہتمام اپریل میں ایک بڑا جلسہ منعقد کروائیں گے۔ نوجوانوں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان رابطہ کاری و ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ جاری کرے اس کی جیت کے لئے کارکن پورے اخلاص سے جدوجہد کریں۔

شکریہ جنگ