آزاد کشمیر: 24 فروری: مست یونیورسٹی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے درجنوں طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کی پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ طلباء کا یونیورسٹی احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت آزاد کشمیر سے طلباء کا مستقبل داو پر لگانے کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی پاکستان ناجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔ انہوں نے جاری امتحان کا بھی بائیکاٹ کیا۔ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر طالب علم رہنما خرم عباسی، فیضان رسول و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹ یونیورسٹی کی پی ای سی میں رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف طبا تین سال سے زائد عرصہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن شنوائی نہ ہوئی ۔ طالب علم رہنماوں نے کہا ہے کہ رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کے چار سال ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور اس شعبہ کی فیس بھی یونیورسٹی کے دیگر شعبوں سے زیادہ ہے۔ ہم نے چار ماہ قبل بھی احتجاج کیا تھا مگر انتظامیہ کی یقین دہانی پر ختم کر دیا۔
شکریہ جنگ