کوئٹہ: 24 فروری: پشتون خواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اغبرگ علاقائی یونٹ کے سیکرٹری محبت خان سینئر معاون لطیف الرحمان اکرام خان میر ویس خان محمد قاسم خان شرافت خان نے مشترکہ بیان مین صوبائی حکومت خصوصا مھکمہ تعلیم کے ذمہ داران کوئٹہ ٹیکسٹ بک بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے یعنی 28 فروری سے قبل تمام پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں میں درسی کتب فراہم کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نہ کتابون کی چھپائی مکمل ہوئی ہے نہ ہی کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ انہوں نے اس وقت صرف کوئٹہ میں پرائمری اور مڈل سکولوں کو کتابیں محدود تعداد میں دینے اور اکثر طلباء کو محروم رکھنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی تعلیمی مہم پشتون خواہ ایس او نے اکیس فروری سے شروع کر دی ہے۔
شکریہ جنگ