مظفر آباد یونیورسٹی کی تعمیر نو کا آغاز

اسلام آباد: 24 فروری: ایرا نے 2005ء کے زلزلے کے 6 سال بعد مظفر آباد یونیورسٹی کی تعمیر نو کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ شاہ عبداللہ یونیورسٹی مظفر آباد کی تعمیر کے اخراجات سعودی عرب کی حکومت برداشت کرے گی۔ چیئرمین ایرا حامد یار ہراج نے بتایا ہے کہ کنگ عبداللہ یونیورسٹی جدید سہولتوں سے آراستہ اسلامی فن تعمیر کا نادر نمونہ ہو گی جس میں 14 مختلف شعبے قائم ہوں گے۔ ایرا نے بدھ کو چھتر کلاس کیمپس کی تعمیر نو کے لئے ایک کمپنی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے۔ چیئرمین ایرا نے کہ اکہ نئی تعمیر ہونے والی یونیورسٹی مٰں 5500 سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں سائنس، سماجی علوم اور جدید ریسرچ کی اعلی سہولتیں ہوں گی۔

شکریہ جنگ