پشاور: 24 فروری: اسلامی جمعیت طلبہ خیبر میڈیکل کالج حلقہ قاسم ہال کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی جس کے مطابق سیکنڈ ایئر ایم بی بی ایس کے طالب علم محمو داحمد ناظم جب کہ نجیب احمد کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز آئ یکے ٹی کا اجلاس خیبر میڈیکل کالج میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابقہ ناظم ناصر علی نے کی ۔ دیگر عہدیداروں میں عمران احمد لائبریری انچارج وسیم احمد بیت المال بلڈ ڈونر سوسائٹی کے لئے اظہار احمد جب کہ شعبہ نشر و اشاعت کے لئے امجد کا تقرر کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں نو منتخب ناظم محمود احمد نے کہا کہ مارچ میں اسلامی جمعیت طلبہ قاسم ہال ہوسٹل میں ایک سیرت النبی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
شکریہ مشرق