ٹیکنیکل کالج پشاور میں غیر اعلانیہ چھٹیاں

پشاور: 24 فروری: مختلف سیاسی جماعتوں کی طلباء تنظیموں کے اجتماعات کے لئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں طلباء کو غیر اعلانیہ چھٹی دینا انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے جس کے باعث طلباء کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ روڈ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی کالج انتظامیہ نے حسب معمول طلباء کو غیر اعلانیہ چھٹی دے کر گھروں کو رخصت کر دیا۔ کالج ہذا میں مختلف سیاسی جماعتوں کی ذیلی تنظیموں کے اجتماعات میں اس وقت تیزی آئی جب پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمامن اجتماع کے موقع پر کالج کے پرنسپل سرتاج گل کے احکامات پر طلباء کو چھٹی دے دی گئی۔ پی ایس ایف کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بھی اجتماعات منعقد کئے۔ اس مواقع پر بھی کالج انتظامیہ نے متعلقہ وزارت یا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے رائے لئے بغیر غیر اعلانیہ چھٹیاں کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔

شکریہ مشرق