پشاور: 24 فروری: خیبر میڈیکل کالج پشاور میں ٹیکنیکل سکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں 25 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ابن امین نے کی جب کہ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود ڈاکٹر ہاشم الدین عاصم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ورکشاپ سے خطاب کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین نے اس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ مذکورہ تربیتی ورکشاپ کو پاکستان ڈینٹل کونسل کی جانب سے لازم قرار دے دیا گیا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر سلطان محمود اور ڈاکٹر ابن امین ن ےشرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔
شکریہ مشرق