فنڈ تنازعہ فیصلہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے حق میں

پشاور: 24 فروری: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی کلاس فور ایسوسی ایشن نے پشاور یونیورسٹی کی کلاس فور ایسوسی ایشن سے 60 ہزاور سے زائد فنڈ حاصل کرنے کے حوالے سے عدالت میں زیر غور کیس جیت لیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر دلی کے مطابق اس سے قبل پشاور یونیورسٹی کلاس فور ایسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ فنڈ کے حوالے سے منعقدہ جرگہ نے بھی اسلامیہ کالج کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن پشاور یونیورسٹی کی کلاس فور ایسوسی ایشن نے اس سے انکار کر دیا جس کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا جس نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی کلاس فوری ایسوسی ایشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے متعلقہ ایسوسی ایشن کو مشترکہ فنڈ فراہم کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار احمد خان اور پریس سیکرٹری زین اللہ سمیت دیگر اراکین نے عدالت عالیہ کے احکامات کو سراہا۔

شکریہ مشرق