پشاور: 24 فروری: محکمہ تعلیم نے جعلی اسناد پر پرائمری ٹیچر بھرتی ہونے والے 67 اساتذہ کے خلاف جعلسازی کے مقدمات درج کرا کے انہیں سرکاری ملازمت کے لئے بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ ان اساتذہ میں 47 اساتذہ مرد جب کہ 20 خواتین ہیں۔ جعلی اسناد کے حامل ان اساتذہ کے خلاف مقدمات صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چھان بین کے بعد مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں درج کئے گئے۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ ان تمام جعلی ڈگری والوں کو ملک کے کسی بھی حصے میں سرکاری ملازمت نہ دی جائے ۔
شکریہ مشرق