وقت كی منصوبہ بندی كے چند معاون اقدام


وقت كی منصوبہ بندی كے لیے مندرجہ ذیل اقدام منصوبہ بندی كو كامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

منصوبہ بندی كے اقدام

١۔ ضروری كام كو منصوبہ میں پہلے جگہ دی جائے۔

٢۔ كام كا تسلسل ایسا ركھا جائے كہ جو خاندان كے افراد كی ضرورت دلچسپی مزاج عادات و اطوار كے مطابق ہو۔

٣۔ وقت بچانے والے آلات اور ساز و سامان استعمال میںلانے كی كوشش كی جائے۔

٤۔ ہر كام كرنے كے لیے كافی وقت دیا جائے تاكہ كام خوش اسلوبی سے ہو سكے۔

٥۔ اپنے خاندان كے تمام افراد كے تفریحی مشاغل كے لیے وقت ضروری ركھا جائے۔

٦۔ كام كی تقسیم اس طرح كی جائے كہ تمام افراد اپنی ذمہ داری اور احساس سے شریك كار ہوں۔

٧۔ منصوبہ بندی میں اتنی لچك ہو كہاچانك ناگہانی دخل اندازی كھپت كی جا سكے یا قطعی طور پر روزانہ یا ہفتہ وار منصوبے كو ملتوی كیا جا سكے۔

٨۔ روزانہ ہفتہ وار٬ ماہانہ٬ ششماہی اور سالانہ ضروریات یا كام كاج كی فہرست بنائی جائے اوراسی كے مطابق وقت اور كام كی تقسیم كی جائے۔

٩۔ بحث اور تنقید كے لیے خاندان كے تمام افراد كا وقت منصوبے میں ضرور مقرر كیاجائے خواہ یہ روزانہ ہو یا ہفتہ وار یا ماہانہ۔