کوئٹہ: 27 فروری: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمد نواز جتک سیکرٹری جنرل محمد قاسم خان چیئرمین امان اللہ پیر علیزئی وائس چیئرمین حفیظ اللہ عیسٰی زئی نصیر احمد بازئی حاجی عبدالواحد پانیزئی عبداللہ شاہ مندوخیل محمد حنیف بادینی عدنان نوشیروانی ڈیرہ میر گل کھیتران ذوالفقار علی بگٹی اور جونیئر نائب صدر شمیم اختر نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکول کے طلبا و طالبات کو تعداد کے مطابق درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درسی کتب کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ بھی کتب کی بروقت فراہمی کا اعلان کر چکے ہیں۔
شکریہ جنگ