کوئٹہ: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا مطالبہ کیا ہے کہ مسلم باغ میں جلد از جلد خزانہ افسر کی تقرری عمل میں لائی جائے۔ خزانہ افسر نہ ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ملز کے لئے قلعہ سیف اللہ جانا پڑتا ہے۔ یہ بات بی پی ایل اے ژوب ڈویژن کے صدر پروفیسر عجب خان کاکڑ، ڈگری کالج مسلم باغ کے پرنسپل عبدالمجید خان کاکڑ اور دیگر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم باغ میں خزانہ افسر نہ ہونے کے باعث تمام سرکاری ملزمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بی پی ایل اے کے رہنماوں نے محکمہ فنانس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم باغ میں خزانہ افسر نعمت اللہ کے جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ اساتذہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں۔
شکریہ جنگ