ڈیرہ اسماعیل خان: 01 مارچ: پختون خواہ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام کلاچی کالج کے اغواء ہونے والے پروفیسر توقیر عباسی کی بازیابی کے لئے ڈگری کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا روپ دھار لیا۔ مظاہرہے کی قیادت ڈویژنل صدر پروفیسر عابد شاہ اور صوبائی نائب صدر پروفیسر ولی اللہ نے کی جب کہ دوسروں کے علاوہ پروفیسر شاہد چوہان، پروفیسر عمران شاہ، پروفیسر یٰسین خاکوانی اور پروفیسر سلطان ایاز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مظاہرہن نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور مغوی پروفیسر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک پروفیسر کا اغوا ڈیرہ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور ڈیرہ میں تعلیمی ماحول کر خراب کرنے کی سازش ہے۔
شکریہ مشرق