پشاور: 01 مارچ: صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک کی ہدایت پر گریڈ 5 کے 18 ایلیمنٹری اساتذہ کو گریڈ 7 میں ترقی دے کر انہیں پیش ایس ٹی کیڈر دے دیا گیا۔ اس ضمن میں اپ گریڈیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں باقاعدہ اعلامیہ پیر کے روز جاری کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم نے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ ایلیمنٹری ٹیچرز کی پوسٹوں پر مزید بھرتی کی جائے جب کہ باقی ماندہ ایلیمنٹری ٹیچرز کو تعلیمی قابلیت بڑھنے پر انہیں بھی اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے ان اساتذہ کو تین سال کا وقت دے رکھا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھائیں۔ اس سلسلے میں جو 18 اساتذہ تعلیمی قابلیت پر پورا اترتے تھے انہیں ترقی دے دی گئی۔
شکریہ مشرق