آزاد کشمیر: 01 مارچ: مسٹ یونیورسٹی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینرئنگ کے درجنوں طلبا و طالبات کا یونیورسٹی پ اکستان انجینرئنگ کونسل میں رجسٹریشن نہ ہونے اور طلبا کے چار سال ضائع ہونے کے خدشہ کے پیش نظر طلبا کا یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ علامہ اقبال روڈ کو کئی گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔ کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد و ڈین و رجسٹرار کے طلبا کے ساتھ مذاکرات پاکستان انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق نہ ہونے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامہ اقبال روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے طلبا کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی جسے طلبا نے مسترد کر دیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی کے ڈین اور رجسٹرار نے طلبا کے نمائندگان خرم مصطفی، سردار عابد، عمر فاروق، ذیشان کوثر، احسن و دیگر سے مذاکرات کیے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو یقین دہانی کرائی کہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کا مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا اور امتحانات بھی دوبارہ کیے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی یقین دہائی پر طلبا نے احتجاج ختم کر دیا۔
شکریہ جنگ