طالب علم کی ہلاکت پر مظاہرہ

آزاد کشمیر: 01 مارچ: مسٹ یونیورسٹی کے طالب علم راجہ صالح کی نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے ہلاکت کے خلاف طلبا کا میر پور کوٹلی روڈ پر ہسپتال کے سامنے ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سڑک کو کافی دیر تک ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ بعد ازاں طلبا نے پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر کے نجی کلینک کو بند اور ڈاکٹر امجد کے خلاف کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی روڈ پر ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹر امجد کی مبینہ غفلت کے خلاف مسٹ یونیورسٹی کا طالب علم راجہ صالح انتقال کر گیا تھا۔ اس پیشہ ورانہ غفلت کے خلاف مسٹ یونیورسٹی کے طلبا نے کوٹلی روڈ پرہسپتال کے سامنے ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظآہرہ کیااور پلے کارڈز کو آگ لگائی۔ طالب علم رہنماوں غلام عباس کیانی ، راجہ احمد و دیگر نے حکومت آزاد کشمیر ، محکمہ صحت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو سیل کیا جائے اور ڈاکٹر امجد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بعد ازاں طلبہ احتجاجی جلوس لے کر کشمیر پریس کلب کے باہر بھی مظاہرہ کیا۔

شکریہ جنگ