پی ایس ایف تنظیم سازی مکمل

آزاد کشمیر: 01 مارچ: جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ نمبر تین کے زیر اہتمام پوٹھی بالا زیریں میں تنظیم سازی مکمل، پوٹھی بالا و زیریں کے علیحدہ علیحدہ یونٹ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایف حلقہ تین راولا کوٹ میں جاری تنظیم سازی کے سلسلہ میں پی ایس ایف کا اہم اجلاس پوٹھی بالا میں ہوا۔ اتفاق رائے سے پوٹھی بالا یونٹ مین دانش صابر صدر، فاروق احتشام نائب صدر، ذیشان رزاق جنرل سیکرٹری آکاش نذیر ڈپٹی سیکرٹری جنرل راشد حیات آرگنائزر جب کہ ذیشان خورشید سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ دریں اثناء اجلاس میں پوٹھی زیریں یونٹ کا بھی اعلان کیا گیا ۔ منتخب ہونے والے عہدیداران میں تیمور جاوید صدر، غفران اشرف سینئر نائب صدر، شازی رزاق سیکرٹری جنرل ، قمر شوکت آرگنائزر، جنید میر سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ اجلاس سے مہمان خصوصی امجد خالق صدر تقریب تحصیل صدر پی ایس ایف فرخ امین، ریحان سلیم ، طیب ارشاد وسیم انور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مصطفی سید، منصور خان ، عمران افضل، پی ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار ببرک خان بھی موجود ہیں۔

شکریہ جنگ