ڈی وی ایم گریجویٹس کے زیر اہتمام مظاہرہ

کوئٹہ: 01 مارچ: ڈی وی ایم گریجویٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پیر کو احتجاجی مظآہرہ ہوا جس میں بیلہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈی وی ایم گریجویٹس نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف میرین سائنسز کے پہلے بیج سے فارغ التحصیل نوجوانوں کی لئے ملازمتوں کے حصول کی راہ میں رکاوٹوں حائل کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے 29 نومبر کو ویٹرنری افسروں کی گریڈ 17 کی خالی اسامیاں مشتہر کیں۔ لسبیلہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں اور انکی درخواستیں یہ کہہ کر مسترد کر دی گئیں کہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا تصدیقی سرٹیفکیٹ نہیں اور لسبیلہ یونیورسٹی کی کونسل سے رجسٹریشن نہیں حالانکہ یکم نومبر 2007 کے اخبارات میں رجسٹریشن کے حوالے سے باقاعدہ اشتہارات مشتہر ہو چکے ہیں مگر اب درجنوں نوجوانوں کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا ہے جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ویٹرنری گریجویٹس کو پبلک سروس کمیشن کی مشتہر کردہ آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کی۔

شکریہ جنگ