کوئٹہ: 01 مارچ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن موسٰی کالج کے صدر شہباز خان ایسوٹ جنرل سیکرٹری عیسٰی حسرت مظفر موسٰی خیل ہرنائی ڈگری کالج کے آرگنائزر فاروق خان ڈگری کالج کے صدر سلیم کاکڑ جنرل سیکرٹری اصغر خان ترین پشین ڈگری کالج کےصدر قمر الدین جنرل سیکرٹری حیات خان پولی ٹیکنیکل کالج کے صدر عزیز الحق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے پشتون علاقوں کے طلبا کا تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تعلیمی اداروں میں اساتذہ سمیت ضروری درسی کتب تدریسی سامان کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون علاقوں کے تعلیمی اداروں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے تعلیمی اداروں کا صوبائی وزیر تعلیم سمیت کسی بھی افسر نے کبھی کوئی دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے یہاں کے تعلیمی مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون علاقے کے تمام تعلیمی اداروں کے مسائل حل اور انہیں ضروری تدریسی سامان فراہم اور اساتذہ کی کمی دور اور درسی کتب فراہم کی جائیں۔
شکریہ جنگ