پشاور: 01 مارچ: خیبر پختون خواہ حکومت نے محکمہ تعلیم کے سترہ اے ڈی اوز کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں میں بروقت جوابات نہ دینے پر پشاور سمیت اضلاع کے سترہ اے ڈی اوز کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کی تھی اور ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر اور تنظیم ولنسائل المحروم کے سربراہ ہمایوں خان کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا تھا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ان اے ڈی اوز کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے اور ان سے ایک ہفتے کے اندر اندر وضاحت طلب کی ہے۔ جاری شدہ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں بروقت سوالوں کے جوابات فراہم نہیں کئے گے۔ اس سے قبل ان کو انتباہ بھی کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود انہوں نے جوابات فراہم نہیں کئےہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے چارج شیٹ کے بعد نوٹسز کے جوابات فراہم نہیں کیے گئے تو انہیں معطل کر دیا جائے گا۔
شکریہ جنگ