آزادکشمیر: 02 مارچ: ڈسٹرکٹ مسٹریٹ مظفر آباد امتیاز احمد نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام امتحان 2010 بی کام سپلیمنٹری کا پارٹ اول، پارٹ دوئم، یکم مارچ دو ہزار گیارہ کا منعقد ہو رہا ہے۔ دوران امتحانات کیمپس مظفر آباد میں انسٹیٹیوٹ آف کشمیر سٹڈیز آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی چملہ پانڈی کیمپس مظفر آباد میں بیرونی مداخلت پر زیر دفعہ 144 ض ف پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفر آباد نے ان اختیارات کی رو سے جو زیر دفعہ 144 ض ف انہیں ھاصل تھے، کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیا ہے۔ ضلع مظفر آباد کی حدود میں واقع امتحانی سنٹر سے دو سو گز کے فاصلے تک بیرونی مداخلت پر پابندی عائد ہے۔ آئدنہ کوئی بھی شخص/اشخاص بدوں اجازت نگران ایسا کرنے کی نہ ہی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص۔اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188 اے پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ حکم 28 فروری 2011 تک اختتام امتحان نافذ العمل رہے گا۔
شکریہ جنگ